کاروار :10؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) اترکنڑا ضلع کے 7دیہاتوں کے عوام مختلف بنیادی سہولیات کی محرومی کے سبب انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی جانکاری ملی ہے۔ اس سلسلےمیں متعلقہ محکمہ جات کے افسران مسائل کا جائزہ لے کر رپورٹ سونپنے کی ہدایات جاری کرنےکی بات ڈی سی پربھو لنگ کولیکٹی نے بتائی ۔
شہر کے ڈی سی دفتر میں اخبارنویسوں سےبات کرتےہوئے انہوں نے بتایا کہ ضلع کےمختلف دیہات بنیادی سہولیات سےمحروم ہونےکی وجہ سے دیہی عوام انتخابی بائیکاٹ کرنے والے بیانروں کو لگائےجانےکی جانکاری ملی ہے۔ ہلیال، یلاپور اور کمٹہ سمیت ضلع کے 7مقامات پر اس طرح کے واقعات ہوئے ہیں۔ ان واقعات پر توجہ دیتےہوئے محکمہ جات کے ذریعے بنیادی سہولیات فراہم کرنےکا کام کیاجائے گا۔ سوئپ کمیٹی کی جانب سے پولنگ اور پولنگ مشین کے متعلق بیداری پیدا کی جائے گی۔ اس دوران بھی انتخابات کو بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل کی جائےگی۔
کمٹہ میں تعمیر کئےجانے والے مجوزہ اسپتال کے لئے 15.35ایکڑ زمین مختص کرنے کے لئے کارروائی ہوچکی ہے۔ یکلوئیہ اقامتی اسکول کے لئے متبادل زمین فراہم کی جائےگی ۔ سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر کےلئے کم سےکم 25ایکڑ زمین چاہئے۔ فی الحال مختص کردہ 15ایکڑ زمین سے متصل زرعی زمین بھی ہے۔ اس کےلئے بھی حکومت کو پیش کش ارسال کی جاچکی ہے۔ اسپتال کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی رکھیں گے لیکن ابھی تک وزیرا علیٰ کے تشریف آوری کی تاریخ طئے نہیں ہونے کی بات کہی۔